گلگت میں دھاندلی منصوبوں سے حکومت کی ذہنیت واضح ہو گئی،یاسر گیلانی

گلگت میں دھاندلی منصوبوں سے حکومت کی ذہنیت واضح ہو گئی،یاسر گیلانی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ گلگت، بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے سے مسلم لیگ( ن )کی ذہنیت کی عکاس ہو گئی ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والی جماعت سے اور کچھ توقع کی بھی نہیں جا سکتی ہے ملک کو بچانا ہے تو ان رویتی حکمرانوں سے جان چھڑانا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، منظور حسین انصاری، شفیق بلا، ثناء اللہ خان، حبیب الرحمن،نواز باٹھ، حسن نقوی،محمود مرزا اور جہانزیب خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا     ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے پر توجہ مرکوز کرے جوڈیشل کمیشن کے بغیر تحریک انصافکا اسمبلیوں میں جانا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک منتقل کرنے میں مصروفہیں تحریک انصافعوام کی دولت مزید نہیں لوٹنے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -