گڈ گورننس کے دعویداروں نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کر دیا،عابد صدیقی

گڈ گورننس کے دعویداروں نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کر دیا،عابد صدیقی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے دعویداروں نے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کردیا ہے ، ناقص انتظامات کی وجہ سے لاکھوں بچے اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں لیکن حکومتی ایوانوں میں اس نااہلی پر مکمل خاموشی ہے، امتحان لئے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا رجحان تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے     ، اس رجحان کی کسی صورت بھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں صوبے کی عوام کو پچھلے 8سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ہواہے                ۔                 جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہل ذاتی مفادات کیلئے انتقامی سیاست ایڈ ہاک ازم کے باعث آج ہزاروں نواجوان بے روز گار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -