ورلڈ بینک کی ٹیم کا پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ آفس کا دورہ

ورلڈ بینک کی ٹیم کا پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) ورلڈ بینک کی تھرڈ پارٹی جائزہ ٹیم نے ڈاکٹر نذیر محمود کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر نذیر محمود نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اورآفس کی ریسرچ پر مبنی سرگرمیوں اور پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی کی تیار کردہ مصنوعات اور منصوبہ جات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ٹیم ممبران نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے بھی ملاقات کی اور پنجاب یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر احسان ملک اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز ڈاکٹر مسرت عابد سے ملاقات کے بعد تحقیقی سرگرمیوں کے لئے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی سکالرز کے انٹریوز کئے۔