بھارت کی طرفسے بار بار سرحدی خلافورزی قابل مذمت ہے،عبدالعلیم خان

بھارت کی طرفسے بار بار سرحدی خلافورزی قابل مذمت ہے،عبدالعلیم خان

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بار بار سرحدی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے ایک \"پیج\"پر ہونے کا دعویٰ کرنے والی سیاسی قیادت نے عسکری اداروں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے اسی لئے چیف آف آرمی سٹاف کو سرحدی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بلا سوچے سمجھے اور یکطرفہ طور پر بھارت سے تجارت مہنگی پڑے گی سیاسی قیادت اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہوش کے ناخن لے ملک حالت جنگ میں ہے جبکہ شریف برادران دوستی کی پینگیں بڑھانے اور ایک دوسرے کیلئے مرے جا رہے ہیں     عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم اپنے قومی تقاضوں اور ترجیحات کو پس پشت نہیں ڈال سکتے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امورکو حل کرکے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران عوام سے سچ بولنے کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہیں     ۔۔ ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی امور پر دوٹوک اور واضح موقف اختیار کیا ہے ۔دریں اثناء پی ٹی آئی لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے تمام ٹاؤن صدور اور مختلف ونگز کے عہدیداران سے پارٹی امور کیلئے تجاویز طلب کرلی ہیں اور حالیہ اجلاسوں کی روشنی میں طے ہونے والے امور پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شعیب صدیقی ،میاں حامد معراج ،جمشید اقبال چیمہ ،ظہیر عباس کھوکھر ،فرخ جاوید مون،سید راشد ریاض ،مہر واجد عظیم ،جمشید بٹ ،ڈاکٹر زرقا ،ثانیہ کامران اور سارہ احمد بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -