اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب ہے،محمد جمیل

اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب ہے،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ کرکٹ فوبیا ایک لاعلاج مرض بن چکا جس سے دیگر قومی کھیلوں کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، ایک بیا ن میں انہوں نے کہا ہم اپنی ثقافت اور روایات کو کہیں پیچھے چھوڑچکے اور حکمرانوں کی پوری دلچسپی بھی صرف کرکٹ کیساتھ ہی نظر آتی ہے جس سے قوم بھی کرکٹ فوبیا میں مبتلا ہوچکی ہے اور کبڈی، ہاکی، فٹ بال اور دیگر قومی کھیل تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہیں ،کرکٹ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز استعمال میں لائے جارہے ہیں     مگر اسکے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور دیگر قومی کھیلوں کا کوئی پرسان حال ہی نہیں،انہوں نے کہا وزیر اعظم نوازشریف کرکٹ کھیلتے رہے ہیں مگر اسکا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ دوسرے قومی کھیلوں کو بالکل ہی نظر انداز کردیا جائے،ہمیں کرکٹ سے بھی پوری ہمدردی ہے مگر کرکٹ پر ہونیوالا اربوں روپے کا جوا کسی صورت قابل قبول نہیں،ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے کئی کئی لاکھ روپے ماہانہ کی تنخواہیں وصول کرنیوالے اراکین کو گھر بھیجا جائے اور دوسرے قومی کھیلوں کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔