دھرنوں کے منفی اثرات آج بھی محسوس کئے جارہے ہیں،رانا بابر حسین

دھرنوں کے منفی اثرات آج بھی محسوس کئے جارہے ہیں،رانا بابر حسین

  

 لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو پاکستان کے عوام نے مئی2013ء کے انتخابات میں ایک بڑا مینڈیٹ دیالیکن آخر کیوں صرفایک برس بعد ہی سازشی عناصر دھرنوں کی آڑ میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے پیچھے پڑ گئے،بلاشبہ ان تمام عوامل کے تانے بانے گھناؤنی سازش سے جا ملتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک پر دھرنوں کے باعث پڑنے والے منفی اثرات آج بھی محسوس کیے جارہے ہیں۔دھرنوں کے باعث پاکستان کو ایسا گہرا گاؤ لگایا گیا جس کا زخم آج بھی تازہ ہے۔ گزشتہ برس ہونے والے دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست کے باعث قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچادھرنوں کے باعث چین کے صدر کا ستمبر میں دورہ پاکستان منسوخ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے    اوردونوں ملکوں کی دوستی سمندر سے گہری،شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے بلند اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے،دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے اسلام آباد میں ہونیوالے توانائی ،انفراسٹرکچر اوردیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اربوں ڈالر کے معاہدے بعد میں بیجنگ میں طے پائے جس کی وجہ صرفاورصرفدھرنا سیاست تھی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -