غیر ملکی مذہبی مداخلت فرقہ وارانہ کشیدگی کا بڑا سبب ہے،اکرم رضوی

غیر ملکی مذہبی مداخلت فرقہ وارانہ کشیدگی کا بڑا سبب ہے،اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)اے ٹی آئی پاکستان کے ممتاز طالبعلم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہیکہ اہل سنت ارضِ وطن کے حقیقی وفادار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکریڑیٹ ایوان خیرکے تعمیراتی کام کا جائزہ کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اکرم رضوی نے مزید کہا اہل سنت کا غم و غصہ طوفان بننے سے پہلے حکمران اپنا رویہ تبدیل کر لیں۔پاکستان میں غیر ملکی مذہبی مداخلت فرقہ وارانہ قتل و غارت کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ پاکستان پراکسی وارز کا میدان بن چکا ہے پاک فوج پاکستان بچانے کے قومی جہاد میں مصروف ہے۔       بعض شرپسند عناصر اسلام اور جہاد کی آڑ میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور ایسے فتنہ پرست عناصر کی سرکوبی حکومت کی ذمہ داری ہے۔دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔مذہبی ، نسلی اور لسانی تعصب سے بالاتر ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کی جدوجہد ضروری کی جائے۔