علماء کرام اپنے علاقوں میں تحفظ ختم نبوت یونٹ تشکیل دیں،مولانا احمد علی

علماء کرام اپنے علاقوں میں تحفظ ختم نبوت یونٹ تشکیل دیں،مولانا احمد علی

  

لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفط ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت علماء کنونشن جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری اچھرہ لاہور میں قاری نذیراحمدکی صدارت میں منعقد ہوا ،مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے سرپرست شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین تھے۔ ختم نبوت کنونشن میں مولانا عزیزالرحمن ثانی ، قاری جمیل الرحمن اختر، قاری علیم الدین شاکر،مولانافہیم الحسن تھانوی، پیر رضوان نفیس، قاری مومن شاہ، مولاناحافظ محمد اشرف گجر،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا قاری ظہورالحق، مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیز, مولاناخالدمحمود،مولانا سعیدوقارسمیت سینکڑوں علماء نے شرکت کی۔ مولانا نعیم الدین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔     تحریک ختم نبوت کو اللہ نے ہر محاذ پر کامیابی نصیب فرمائی علماء کرام عوام سے اپنا رابطہ مضبوط بنائیں ،قائدتحریک ختم نبوت مولانا خواجہ خان محمدؒ کے فرمان کو مد نظررکھتے ہوئے مہینے میں ایک جمعہ کاخطبہ ختم نبوت کے عنوان پر دیتے ہوئے اپنے نمازیوں کو قادیانیوں کی سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔ تمام علماء اپنے اپنے علاقوں میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ تشکیل دے کر عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیں۔ 4 اپریل کو تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس ڈگری کالج قصور قادیانیوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنے گی۔ علماء کرام کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت اور جدوجہد کریں مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا تن، من ، دھن سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔         ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور اس کے گٹھ جور سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء کرام نے کہا کہ مدارس اوردینی رہنماؤں کیخلاف کاروائیاں افسوسناک ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -