دھرنوں کی آڑ میں تاریخ کی سب سے بڑی سازش تیار کی گئی،راشدہ شیخ

دھرنوں کی آڑ میں تاریخ کی سب سے بڑی سازش تیار کی گئی،راشدہ شیخ

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہدھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سازش تیار کی گئی ساڑھے چار ماہ تک اسلام آباد میں کنٹینروں پر تماشہ لگایا گیا خدتعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو گرانے کی ناپاک سازش بری طرح ناکام ہوئی ۔کنٹینروں کے ذریعے کبھی گھیراؤجلاؤ اور پارلیمنٹ پر قبضے کے اعلان کیے گئے۔ اور کبھی کفن منگوا کرقبریں کھودی گئیں دھرنوں نے ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ،سفارتی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوااورسرمایہ کاری میں رخنہ ڈالا گیادھرنے والے ملک دشمنی میں تمام حدیں پھلانگ گئے ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیرا گیاملک و قوم کا قیمتی وقت دھرنوں کے باعث ضائع کیاگیا لیکن وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو درپیش توانائی بحران،دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دے گی۔    ۔ اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ ر کھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -