فیروز والا، اسسٹنٹ ویٹرنری کا کورس مکمل کرنیوالے طالب علم سرکاری ملازمت سے محروم

فیروز والا، اسسٹنٹ ویٹرنری کا کورس مکمل کرنیوالے طالب علم سرکاری ملازمت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ویٹرنری کا کورس مکمل کرنے والے طالب علم سرکاری ملازمت حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔ کورس مکمل کرنے والے طالب علموں خاور الیاس بھٹی، وقاص احمدا ور مدثر علی کے علاوہ دیگر طلباء نے میڈیا کو بتایا کہ برج اٹاری تحصیل فیروزوالہ میں واقع گورنمنٹ ووکیشنل کالج سے چودہ ماہ کا تربیتی کورس مکمل کیا۔ ادارہ نے واضع طور پر کہا تھا کہ آپ لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ ادارہ نے انہیں اسناد جاری کیں جس پر امیدواروں نے ملازمت کے لیے اسناد اور درخواستیں اسسٹنٹ وٹرنری کے لیے جمع کروائیں ۔ لیکن محکمہ نے ان اسناد کو قبول کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے انہیں نوکریاں نہ مل سکیں اور محروم رہ گئے۔ متاثرہ طالب علموں نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف اور چئیر مین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر پنجاب فیصل اعجاز خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سد باب کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔     واضع رہے کہ کورس کے ابتداء ہی میں کالج کی طرف سے کہا گیا تھا کہ آپ لوگوں کو ملازمتیں ملیں گیں مگر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ کالج کے متعلقہ آفیسر سے رابطہ کیا لیکن رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا موقف نہ مل سکا۔