’’کام، کام اور صرف کام‘‘،شہباز شریف
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اور وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی مشاورت اور مربوط کوآرڈینیشن کے تحت توانائی منصوبوں کو آگے بڑھائیں۔ آپ سب کو ایک ٹیم ورک کے طور پر توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے قومی جذبے کے تحت فرائض سرانجام دینا ہیں اور کام، کام اورصرف کام کرکے توانائی بحران میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا قیمتی وقت گزشتہ برس غیر ضروری کاموں میں ضائع ہوا ہے لیکن اب اس وقت کو غنیمت جان کر آگے بڑھنا ہے اور ضائع ہونے والے وقت کی شبانہ روز محنت سے تلافی کرنا ہوگی۔ کام