ایکسپو پاکستان 2015 نمائش سے 1ارب ڈالر تک کے تجارتی معاہدے ہونے کی امید

ایکسپو پاکستان 2015 نمائش سے 1ارب ڈالر تک کے تجارتی معاہدے ہونے کی امید

  

  کراچی(ڈسپیچ نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی)کے ترجمان فاروق میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری چار روزہ ایکسپو پاکستان نمائش سے 1ارب ڈالر تک کے تجارتی معاہدے ہونے کی امید ہے۔جمعہ کو ایکسپوپاکستان 2015نمائش کے دوسرے روز ایک بیان میں ترجمان ٹی ڈی اے پی فاروق میمن نے کہا کہ نمائش کی بدولت بڑی تعداد میں مقامی صنعت کاروں کو سودے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں عالمی تاجر مقامی صنعت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ترجمان کے مطابق مراکش کی آٹوسیکٹر کمپنی بھی مقامی کمپنی کے ساتھ پارٹس کی تجارت کا معاہدہ کر رہی ہیں جبکہ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز چین کی نجی کمپنیوں کے ساتھ آج مزید تجارتی معا ہدے کریں گے۔ ٹی ڈی اے پی کی طرف سے منعقد کردہ چار روزہ نویں ایکسپو پاکستان 2015 کا افتتاح وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے جمعرات کو کیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -