لاہور ہائیکورٹ بارکے انتخابات سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

لاہور ہائیکورٹ بارکے انتخابات سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے تینوں مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے وکلاء بڑی تعداد میں صبح سے ہی ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے ،امیدواروں کی جانب سے انتخابی کیمپ لگائے گئے جہاں سے وکلاء اپنے ووٹ کی پرچی بنا کر ووٹ کاسٹ کرتے ۔ہائی کورٹ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیو میڑک سسٹم کو پولنگ کے لئے استعمال کیا گیا ۔بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الگ پولنگ بوتھ بنائے گئے تاہم جو وکلاء بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوسکے تھے ان کے لئے مینول سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرنے کاانتظام کیا گیا تھا اور اس کے لئے الگ سے چار پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے ۔ سخت سیکورٹی

مزید :

علاقائی -