پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع منصوبے پر کام شروع کر دیا

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع منصوبے پر کام ...

  

 لاہور ( خبرنگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہریوں کو جرائم اور دہشت گردی سے محفوظ کرنے کے لئے جامع منصوبے پر کام شروع کر دیاہے۔ اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ۔ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن (IC3) کے اس مربوط نظام کے تحت شہر کے اہم پبلک مقامات، سرکاری و نجی عمارتوں ، مذہبی و غیر مذہبی جلوسوں، اجتماعات، مجالس اور زیادہ جرائم والے علاقوں کی نگرانی ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی جس کا مرکزی دفتر پولیس کی نگرانی میں کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت خود کار نگرانی کے ساتھ ساتھ پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کرنے والے فرد کا محل وقوع، موقع پر براہ راست ویڈیو کوریج اور نزدیک ترین پولیس موبائل گاڑی کی تفصیلات ایک ہی کنٹرول روم میں دیکھی جا سکیں گی اور نزدیک ترین پولیس گاڑی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ سکے گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی

مزید :

علاقائی -