ملک بھر میں اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا، بلیغ الرحمن

ملک بھر میں اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا، بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈسپیچ نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اساتذہ کے لئے ایک جامع ملک گیر تربیتی پروگرام شروع کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میونخ میں لڈوگ میکسیمیلین یونیورسٹی میں شعبہ ابتدائی تعلیم کے سربراہ سپیک ہمدان سے گفتگو کے دوران کہی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تربیت قومی اساتذہ تشخیصی رپورٹ کی روشنی میں دی جائے گی کیونکہ تعلیم کے معیار کو ایک استاد کی اہلیت اور معیار کو بہتر بنائے بغیرٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔یہاں ایک جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت صوبائی اور علاقائی حکومتوں کے تعلیمی وزراء کے ایک وفد کی قیادت کررہے تھے جنہیں جرمن حکومت نے ایک مطالعاتی دورے کی دعوت دی تھی تاکہ انہیں جرمن تعلیمی نظام سے آشناکرایا جا سکے۔دورے کے دوران وفدکو اساتذہ کی تعلیم سے متعلقہ مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بلیغ الرحمن

مزید :

علاقائی -