ایک سال میں حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر دیا،محمود الرشید

ایک سال میں حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر دیا،محمود الرشید

  

 لاہور( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ د ھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے انکو دھاندلی ‘کر پشن اور عوام پر کیے جانیوالے مظالم کا ہر صورت حساب دینا ہو گا‘حکمرانوں کا بچاؤ اسی میں ہے کہ جلد ازجلد جو ڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کر یں ورنہ سڑکوں پر آکر حکمرانو ں کو چلتا کریں گے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالرشید نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے اوردھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور انہیں اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ہی ن لیگ کی حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر دیاہے حکمران 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں براہ راست ملوث ہیں، اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر دعوے کرنے والے حکمران اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ ملک کے حالات بہت ہی پریشان کن ہیں‘ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینا ہوگا وگرنہ عوام پھر سڑکوں پر نکلیں گے جنہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔ محمود الرشید

مزید :

علاقائی -