ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کمال غریب آدمی کو 483 گاڑیوں کا مالک بنا دیا

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کمال غریب آدمی کو 483 گاڑیوں کا مالک بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (شہباز اکمل جندران،انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کمال۔ ایک ہی دن میں غریب آدمی کو ساڑھے چار سو گاڑیوں کا مالک بنا دیا ۔کورئیر کمپنی نے نیو سمن آباد کے نذیر احمد کے گھر 4سو 65موٹر سائیکلوں اور 18گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھیجیں تو حیران و پریشان چوہدری نذیر احمد اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس پہنچ گیا۔ معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس لاہور کی موٹر برانچ میں نیو سمن آباد کے چوہدری نذیر احمد نے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحریری درخواست دی ۔ جس میں بیان کیا گیا کہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسے 4سو 65موٹر سائیکلوں اور 18موٹر کاروں کی نمبر پلیٹیں بذریعہ کورئیر بھیج دی ہیں۔ حالانکہ اس کا ان موٹر سائیکلوں اور کاروں سے کچھ تعلق نہیں ہے۔اور کسی نے اس کے شناختی کارڈ وغیرہ کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس پر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے درخواست کی وصولی کے بعد معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ اس سے قبل بھی ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسے کیس سامنے آچکے ہیں۔ایک کیس میں محض ایک موٹر سائیکل رکھنے والے شخص کے نام کئی سو موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ کردی گئیں۔بعدا زاں ایک موٹر سائیکل چوری ہوئی اور پولیس متعلقہ شخص کے گھر پہنچی تو اسے معلوم ہواہے کہ اس کے نام سینکڑوں موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔ جس پر مذکورہ شخص نے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کے لیے ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا۔اسی طرح ایک دوسرے کیس میں ایک مغوی نوجوان کے نام پر کئی گاڑیاں رجسٹر ڈ کی گئیں اور عقدہ اس وقت کھلا جب ایف بی آر نے اسے ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا۔ اس پر مغوی نوجوان کی والدہ نے ایف بی آر سے رجوع کرتے ہوئے بیٹے کے اغوا کی ایف آئی آر پیش کی اور بعدازاں چیک کیا تو ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ریکارڈ میں اس کے بیٹے کے نام پر کئی گاڑیاں رجسٹرڈ تھیں جو کہ مقامی کارڈیلر نے ٹیکس سے بچنے کے لیے مذکورہ نوجوان کے لاعلمی میں اس کے نام پر رجسٹرڈ کروائیں۔ ایکسائز اینڈٹیکسیشن

مزید :

علاقائی -