4سینیٹر بلا مقابلہ منتخب، فضل الرحمٰن کو منانے کی حکومتی کوشش ناکام

4سینیٹر بلا مقابلہ منتخب، فضل الرحمٰن کو منانے کی حکومتی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ انتخابات میں 50 جنرل اور 2 اقلیتی نشستوں پر 131 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا‘ سب سے زیادہ امیدوار فاٹا کی 4 نشستوں پر 36 ‘ سندھ کی گیارہ نشستوں پر سب سے کم 12 امیدوار ہیں فاروق نائیک ‘ بیرسٹر سیف سندھ کی ٹیکنوکریٹ جبکہ سسی پلیجو اور نگہت مرزا خواتین کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق سینیٹ کی کل 52 نشستوں پر کل 131 امیدوار میدان میں ہیں ان نشستوں میں50 جنرل اور 2 اقلیتی نشستیں شامل ہیں ۔ 7 جنرل 2 علماء و ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستیں مل کر کل گیارہ نشستوں پر سولہ امیدوار میدان میں ہیں ۔سندھ میں علماء و ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پرپیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور ایم کیو ایم کے بیرسٹر سیف جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کی سسی پلیجو اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 7 جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا بلوچستان میں سات جنرل دو علماء و ٹیکنوکریٹ دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست سمیت بارہ نشستوں پر 32 جبکہ خیبرپختونخواہ کی 12 نشستوں پر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 8 امیدواروں کا مقابلہ ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست پر 4 جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر بھی 4 امیدوار سامنے آ گئے۔ فاٹا سے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ہیں جبکہ دیگر 36 امیدواروں میں 5 مارچ کو مقابلہ ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت کی 2 نشستوں پر کل 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس میں ن لیگ راحیلہ مگسی پر نرگس فیض ملک کی جانب سے اعتراض لگنے کے بعد ان کے کاغذات مسترد ہو گئے تھے تاہم مقررہ وقت پر راحیلہ مگسی نے کاغذات پر اعتراض ختم کرنے میں ناکام رہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے ظفر اقبال جھگڑا جنرل نشست پر جبکہ ان کے کورنگ امیدوار چوہدری اشرف گجر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ن لیگ کی راحیلہ مگسی کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد ان کی کورنگ امیدوار نرگس ناصر بھی میدان میں ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے عمران اشرف جنرل نشست پر جبکہ خواتین کی نشست کے لئے نرگس فیض ملک کا نام حتمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سید ذوالجلال علی ایڈووکیٹ‘ بسمہ آصف اور شمائلہ شہاب کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد حتمی فہرست میں شامل کر لئے گئے۔ فاٹا کی 4 نشستوں کے لئے 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے فاٹا کے امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے فاٹا کے 2 امیدوارسیدنواب اور عبدالقادر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ فاٹا کی 4 نشستوں کے لئے 36 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا جبکہ 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد ہو گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن سے رابطہ کر لیا ہے اور سینٹ کے الیکشن کے لئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کے لئے آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ انتخابات کیلئے کل 3 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -