قیادت کا فقدار،ملک میں تیسری سیاسی قوت کا قیام ناگزیر ہے، پرویز مشرف

قیادت کا فقدار،ملک میں تیسری سیاسی قوت کا قیام ناگزیر ہے، پرویز مشرف

  

 کراچی،گلگت(اے این این) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لئے تیسری سیاسی قوت کا قیام ناگزیر ہے، آزمائے ہوئے لوگ ہر بار ناکام ہوئے ہیں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل خطرناک ہو گا،پاکستان کو غلط لوگوں سے نجات دلانا تمام اداروں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔گلگت بلتستان اور چترال کے عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے۔ 2013 کے انتخابات میں حصہ لینے پاکستان آیا لیکن میرے خلاف مقدمات قائم کر کے مجھے انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا۔ ملک میں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل خطرناک لگ رہا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مت ووٹ دیں ۔ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار موقع ملا اور وہ ناکام ہوئے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو تبدیلی چاہیے تو آل پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام اداروں سمیت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو غلط لوگوں کے شکنجے سے نجات دلائے۔ تبدیلی صیح لوگوں کو ووٹ دے کر لائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہورہے، ملکی خزانے کولوٹا جارہا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -