جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، 10سیکورٹی اہلکار زخمی

 جنوبی وزیرستان (آن لائن)جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،سیکورٹی فورسزکے دس اہلکار زخمی ہوگئے،سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کا قافلہ جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جارہاتھا کہ تحصیل سرواکئی کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کا شکار ہو گیا،ذرائع کے مطابق بارودی مواد نامعلوم افراد نے پہلے سے سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا،جیسے ہی قافلہ وہاں پر پہنچاتوبارودی موادزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سیکورٹی فورسزکے دس اہلکا زخمی ہو گئے ،جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...