ہرپال اور چار واہ اسیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری،رینجرز کا بھر پور جواب

ہرپال اور چار واہ اسیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری،رینجرز کا بھر پور جواب

  

سیالکوٹ(اے این این)بھارتی سکیورٹی فورسز کی دوسرے روز بھی سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، رینجرز کا بھرپور جواب ۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول اور ملحقہ آبادی والے علاقوں ہرپال سیکٹر ، چارواہ سیکٹر و دیگر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ بھارتی فورسز گزشتہ دو روز سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہے جس سے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔چناب رینجرز نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کر ادیں ۔ آخری اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید :

صفحہ اول -