12 میجر جنرلز کے تقرر و تبادلے‘ میجر جنرل کلیم جی او سی مری تعینات

12 میجر جنرلز کے تقرر و تبادلے‘ میجر جنرل کلیم جی او سی مری تعینات

  

 اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج میں 12 میجر جنرلز کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جن کے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کے نتیجے میں میجر جنرل ارشاد ڈی جی لاء‘ میجر جنرل باسط رضا ڈی جی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ‘ میجر جنرل نعمان مسعود جی او سی پشاور‘ میجر جنرل محمد کلیم جی او سی مری‘ میجر جنرل ساحر شمشاد جی او سی اوکاڑہ‘ میجر جنرل چراغ حیدر جی او سی جہلم‘ میجر جنرل کامران جی او سی ٹو آرٹلری ڈویژن گوجرانوالہ‘ میجر جنرل ارشد وائس چیف آف لاجسٹکس سٹاف اور میجر جنرل فہیم کو کمانڈر لاجسٹکس ایریا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل حفیظ الرحمان ڈپٹی آئی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ میجر جنرل فرحان ڈی جی آرٹلری اور میجر جنرل ظفر اللہ ڈی جی لاجسٹکس جی ایچ کیو مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -