یکم مارچ سے موجودہ پٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی،اوگرا کانوٹیفکیشن جاری

یکم مارچ سے موجودہ پٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی،اوگرا کانوٹیفکیشن جاری

  

 اسلام آباد(آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، یکم مارچ سے موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ اوگرانے پٹرول کی قیمت میں5روپے59پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 32پیسے جبکہ اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے49 پیسے کم کرنیکی سفارش کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -