ورلڈکپ 2015ء میں پہلی مرتبہ ٹاس جیت کر پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ 2015ء میں پہلی مرتبہ ٹاس جیت کر پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈکپ 2015ء میں پہلی مرتبہ ٹاس جیت کر پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ

  

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2015ء میں مسسلسل شکستوں کے بعد پہلی مرتبہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ ورلڈکپ کے اب تک ہونیوالے زیادہ تر مقابلوں میں ہدف کا تعاقب بیشتر ٹیموں کے لیے مشکل رہا اور دوسری اننگز کھیلنے والی زیادہ تر ٹیموں کو شکست ہوئی ۔ کپتان مصباح الحق کاکہناہے کہ آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ہدف کا تعاقب آسان نہیں ۔

اب تک ورلڈکپ میں پانچ مرتبہ زمبابوے اور پاکستان کا مقابلہ ہوچکا ہے جس دوران قومی کرکٹ ٹیم چار مرتبہ جیت چکی ہے ۔

یادرہے کہ پاکستان نے ٹاس ہار کر بھارت سے مقابلے میں شکست کھائی تھی  جبکہ ویسٹ انڈیز سے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا تھا لیکن فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -