پاکستانی ٹیم بھی یواے کے نقش قدم پر چل پڑی ، دوسری سست ترین ففٹی
برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) گرین شرٹس بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چل پڑی ہے اورقومی ٹیم ورلڈکپ 2015ءمیں سست ترین ففٹی بنانے میں دوسرے نمبر پرآگئی ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے 112گیندوں پر 50رنز مکمل کرلیے اور سست ترین سکو ربنانے میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے بھارت کے مقابلے میں 114گیندوں پر 50رنز بنارکھے ہیں ۔
پاکستان نے پہلے 10اوورز میں 14بنائے ہیں اور یہ 2011ءسے اب تک کا ون ڈے کادوسرا سست ترین سکور ہے ۔