آفریدی کا قوم کو ناشتے میں "انڈے"کا تحفہ

آفریدی کا قوم کو ناشتے میں "انڈے"کا تحفہ
آفریدی کا قوم کو ناشتے میں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفرید ی نے اپنے "جنم دن "کا تحفہ قوم کو "انڈے "کی صورت میں دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980کو خیبر ایجنسی میں پید ا ہوئے اور انہو ں نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکا آغاز 1998میں کیا ۔بوم بوم کے نام سے جانے والے کھلاڑی کا پورانا م صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی ہے اور عالم کرکٹ کے شائقین یہ بات جانتے ہیں کہ آج آفریدی کی سالگرہ ہے ،خصوصاً پاکستانی قوم تو شائد اس دن کو کبھی بھول نہیں سکے گی کیونکہ آج کے میچ میں شائقین کرکٹ کو آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہو ںنے بھی باقی میچوں کی طرح اس میچ میں بھی مایوس کیا اور اپنی سالگرہ کا تحفہ بھی صفر کی صورت میں دیا۔

مزید :

کھیل -