سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کوراستہ دکھادیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کیخلاف پاکستان کی ابتر بیٹنگ اور ناصر جمشید و شاہدآفریدی کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی شائقین کرکٹ دلبرداشتہ ہوگئے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے ۔
روزنامہ پاکستان کے سوشل میڈیا پیج پر صارفین نے لکھاکہ کرکٹرز کو سیلفیز بنانے کے علاوہ کوئی اور شوق نہیں ، اِنہیں ڈوب مرجاناچاہیے،شیم ۔کسی نے لکھاکہ پاکستانیوں ہمت کرو۔
ہندونام کی ایک لڑکی نے آفریدی کی سیلفی بنانے کی تصویر لے کر لکھاکہ وہ دیکھو ، پرواز پاکستان جارہی ہے ، ہم کل ایسی ہی فلائیٹ سے پاکستان جائیں گے ،مصباح سست کھیل کر کھلاڑیوں کو آﺅٹ کررہے ہیں ۔ ایک نے سب کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کی تجویز دیدی جبکہ کچھ نے ”ورلڈکپ جیتنے کا جنون ، اناللہ واناالیہ راجعون ‘کی تصاویر پوسٹ کردی ہیں ۔
یادرہے کہ اس خبر کے فائل ہونے تک میچ جاری ہے اور پاکستانی ٹیم میں یہ صلاحیت ہے کہ کسی بھی وقت کھیل کاپانساپلٹ سکتی ہے ، دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔