شاہدآفریدی آٹھ ہزار رنزمکمل کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام

شاہدآفریدی آٹھ ہزار رنزمکمل کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام
شاہدآفریدی آٹھ ہزار رنزمکمل کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام

  

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی سالگرہ کے دن شاہدآفریدی ون ڈے کیریئرز کے 8,000رنزمکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اورورلڈکپ 2015ءمیں زمبابوے کے خلاف پہلی ہی گیند پروکٹ گنوابیٹھے تھے ۔

یکم مارچ 1980ءکو خیبرایجنسی میں پیداہونیوالے صاحبزادہ محمدشاہد خان آفریدی 393ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں جس دوران وہ346چھکوں ،725چوکوں کی مدد سے 7,998رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے ، شاہدآفریدی کو8,000رنزمکمل کرنے کیلئے دوسکور درکار تھے اورامکان تھاکہ آج وہ یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن وہ وکٹ پر پہنچتے ہی پہلی گیند پرآﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور دورنز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

مزید :

کھیل -