موبائل فون کمپنیوں نے سم کی تصدیق کا سٹیٹس جانچنے کی مفت سروس شروع کردی

موبائل فون کمپنیوں نے سم کی تصدیق کا سٹیٹس جانچنے کی مفت سروس شروع کردی
موبائل فون کمپنیوں نے سم کی تصدیق کا سٹیٹس جانچنے کی مفت سروس شروع کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی ہدایات پر تمام موبائل کمپنیوں کی موبائل سم کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب اس کا سٹیٹس جانچنے کیلئے سم کمپنیوں نے مفت سروس شروع کردی ۔تصدیق شدہ سم کا سٹیٹس جانچنے سے متعلق طریقہ کار درج ذیل ہے ۔

آپ کے نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد

اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سموں کی تعدادکے بارے میں جاننے کیلئے اپنے موبائل کے میسجز میں جائیں اور نئے میسج میں کسی لائن (ڈیش) کے بغیر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 668پر بھیج دیں ، جواب میں آپ کو اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعدادبتادی جائے گی ۔

سموں کی تعداد معلوم ہونے کے بعد فرداً فرداً تمام سموں کی تصدیق کے لئے ذیل میں دئیے گئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے تسلی کرلیں کہ آیا آپ کے نام پر موجود سم کی تصدیق ہوچکی ہے یا نہیں۔

ٹیلی نار

کسی بھی ٹیلی نار نمبر سے ایس ایم ایس میں بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر7751 پر بھیج دیں۔ جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتادیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہوچکی ہے یا نہیں۔

موبی لنک

اپنے موبی لنک نمبر سے ایس ایم ایس میں بغیر ڈیش اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 6001 پر بھیج دیں۔ جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتادیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہوچکی ہے یا نہیں۔

وارد

وارڈ صارفین بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر789 پر بھیج دیں۔ جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتادیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہوچکی ہے یا نہیں۔

یوفون

یوفون موبائل نمبر کی تصدیق کی معلومات کے لئے یوفون نمبر سے #1*336* ڈائل کریں۔

زونگ

زونگ موبائل نمبر کی تصدیق کی معلومات کے لئے زونگ نمبر سے #6622* ڈائل کریں۔

اگر آپ کی سم کا سٹیٹس غیر تصدیق شدہ ہو تو کسی فرنچائز یا ریٹیلر پر جاکر اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کے زیراستعمال سموں کی تعداد کی نسبت آپ کے نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد زیادہ ہے تو ہیلپ لائن پر کال کرکے غیرمتعلقہ سم بندکروادیں یا پھر تصدیق نہ ہونے کی صورت میں وہ سم خود بخود بند ہوسکتی ہے ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -