ڈیرہ بگٹی میں دو گیس پائپ لائنز تباہ

ڈیرہ بگٹی میں دو گیس پائپ لائنز تباہ
ڈیرہ بگٹی میں دو گیس پائپ لائنز تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں شر پسندوں نے مختلف علاقوں میں دوگیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں شرپسندوں نے لوٹی گیس فیلڈ کے کنواں نمبر 10 اور 12 سے گیس پلانٹ جانے والے 8، 8 انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں نے دونوں کنوو¿ں سے گیس کی پیداوار بند کرکے پائپ لائنوں کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کردیا ۔

مزید :

کوئٹہ -