عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں، پرویز اشرف

عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں، پرویز اشرف
عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں، پرویز اشرف

  

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایک ملک میں دو قوانین نہیں ہوسکتے، عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں، ذاتی مفاد کیلئے کوئی ترمیم عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اس جماعت کے اصول کہاں گئے، پی ٹی آئی بھی حکومت کی ہمنوا بن گئی ہے، آئین کوئی موم کی ناک نہیں جسے جب چاہے مروڑ دیا جائے، پیپلزپارٹی ہر صورت آئین کا دفاع کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -