پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک دہشتگرد استعمال کررہے ہیں: پی ٹی اے

پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک دہشتگرد استعمال کررہے ہیں: پی ٹی اے
پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک دہشتگرد استعمال کررہے ہیں: پی ٹی اے

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک باآسانی استعمال ہورہا ہے جس کو دہشتگرد اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، وزارت خارجہ افغان حکومت سے اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کے لئے بات کرے۔ پی ٹی اے کی طرف سے موبائل سمز سے متعلق سیکیورٹی خدشات پر افغانستان کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے لئے وزارت خارجہ کو لکھے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک باآسانی استعمال ہورہا ہے۔ خط کے متن میں پی ٹی اے نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ افغانستان سے کہا جائے کہ وہ پاکستان کی حدود میں موبائل فون نیٹ ورک کے سگنل بند کرے اور افغان ٹیلی کام سکٹر سے پی ٹی اے حکام کی ملاقات بھی کروائی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -