وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتیں بڑھانے سے انکار، مخلص قائد کے فیصلے ایسے ہوتے ہیں: مریم نواز

وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتیں بڑھانے سے انکار، مخلص قائد کے فیصلے ایسے ہوتے ...
وزیراعظم کا پٹرولیم قیمتیں بڑھانے سے انکار، مخلص قائد کے فیصلے ایسے ہوتے ہیں: مریم نواز

  

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لیکن وزیراعظم نواز شریف نے مفاد عامہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا، یہ ہوتے ہیں عوام کے مخلص قائد کے فیصلے۔ سماجی رابطو کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام دیکھیں کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا لیکن عوام کے غمخوار مخلص قائد وزیراعظم نواز شریف نے ایسا کرنے سے انکار کردیا کیونکہ انہیں عوام کا مفاد عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوتے ہیں عوامی قائدین کے فیصلے، انہوں نے ”واہ نواز واہ“ کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید :

اسلام آباد -