درندہ صف باپ کی بارہ سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش

درندہ صف باپ کی بارہ سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش
درندہ صف باپ کی بارہ سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) 40 سالہ شخص کی 12 سالہ سوتیلی بیٹی سے نکاح کی کوشش کی جس پر اہل محلہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا ۔ مقامی اخبار روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر کا رہائشی محمد شعیب چار سال قبل وزیرآباد سے آیا تھا اور اس نے 2011ءمیں طلاق یافتہ خاتون ریحانہ کوثر سے شادی کر رکھی تھی۔ ریحانہ کے پانچ بچے بھی تھے جو ان کے ساتھ رہتے تھے گزشتہ روز شعیب اپنی 12 سالہ سوتیلی بیٹی زنیرہ مہوش سے شادی کررہا تھا کہ محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور افسران موقع پر پہنچ گئے اور محمد شعیب کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -