نوجوان لڑکی نے فوری ضرورت برائے "بوائے فرینڈ "کا اشتہار دے دیا

نوجوان لڑکی نے فوری ضرورت برائے "بوائے فرینڈ "کا اشتہار دے دیا
نوجوان لڑکی نے فوری ضرورت برائے

  

شنگھائی (ویب ڈیسک) ویسے تو اکثر سننے کو ملتا ہے کہ مغرب اخلاقی پستی کا شکار ہے لیکن اب مشرق بھی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔ حال ہی میں ایک چینی نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا پر اغیر اخلاقی اشتہار دے کر سب کو حیران کردیا۔ شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی نے چین کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اشتہار دیا ہے کہ اسے سفر پر روانہ ہونا ہے اور اس سفر کے دوران ایک عدد عارضی بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے۔ لڑکی نے لکھا ہے کہ ا س کے پاس کوئی آمدنی نہیں ہے اس لئے امیدوار نوجوان اس کے سفری اور رہائشی اخراجات برداشت کرے گا، دوران سفر وہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے دور رہنا چاہتی ہے۔ ضروری ہے کہ بوائے فرینڈ ناصرف امیر ہو بلکہ اس کی عمر 30 سال سے اور قد 5 فٹ 7 انچ سے زیادہ ہو۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ سفر خاتون کا پہلا ایسا سفر نہیں ہوگا اور ماضی میں بھی وہ تین بوائے فرینڈز کے ساتھ چین کے مختلف صوبوں کی سیر کرچکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -