پیپلزپارٹی کی 22ویں ترمیم کی مخالفت ،آصف زرداری کا ماضی کے الیکشن پر وائٹ پیپرلانے کافیصلہ

پیپلزپارٹی کی 22ویں ترمیم کی مخالفت ،آصف زرداری کا ماضی کے الیکشن پر وائٹ ...
پیپلزپارٹی کی 22ویں ترمیم کی مخالفت ،آصف زرداری کا ماضی کے الیکشن پر وائٹ پیپرلانے کافیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ وہ 22ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چار روز میں آئنی ترمیم نہیں ہوسکتی اور جلد ہی پچھلے جنرل الیکشن پر وائٹ پیپر لائیں گے اور اس کی روشنی میں ہی انتخابی اصلاحات پر بات کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طاقت ہوں تو جھک کر چلنا چاہئے اگر میاں صاحب ایسا کرتے تو مسئلہ نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے خلاف نہیں لیکن جامع انتخابی اصلاحات ہو نی چاہئے اوروہ جلد ہی ماضی کے الیکشن پر وائٹ پیپر لائیں جس کی روشنی میں ہی انتخابی اصلاحات پر بات کریں گے۔آصف زرداری نے کہاکہ کل تک کچھ دوست وزیراعظم ہاﺅس کے باہر کھڑے تھے لیکن آج وہ پارلیمنٹ کے اندر آناچاہتے ہیں ،جمعیت علماءاسلام ،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک پلیٹ فارم ہیں ۔

 انہوں نے کہاکہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتا اور پیپلزپارٹی نے ہر دم جمہوریت کا ساتھ دیاہے ۔ایک صحافی کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ بلاول اور ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اور بلاول اپنے وقت پر ہی پاکستان آئیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -