پاکستان کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ،مین آف دی میچ وہاب ریاض قرار

پاکستان کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ،مین آف دی میچ وہاب ریاض قرار
پاکستان کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ،مین آف دی میچ وہاب ریاض قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کو شاندار کارکردگی پرمین آف دی میچ قراردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 46گیندوں پر 54سکور کیے اور باولنگ کے میدان میں بھی زمبابوے کے بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے ،وہاب ریاض نے 9.4اوورز میں 45رنز دیے اور 4وکٹیں حاصل کرنے میں  کامیا ب ہوئے ۔انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہاکہ مصباح الحق نے میدان میں اترتے وقت کہاتھاکہ ہم نے 50اووز پورے کھیلنے ہیں ،اسی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے کھیلتا رہا اور آخری چار اوورز میں تیز کھیلا جس کے باعث ففٹی کرنے میں بھی کامیاب ہوا ۔انہوں نے اپنی جیت کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیا ۔

پاک زمبابوے میچ کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں