زمبابوے سے مقابلہ سخت تھا، ہر حالت میں جیت لازمی تھی: مصباح الحق

زمبابوے سے مقابلہ سخت تھا، ہر حالت میں جیت لازمی تھی: مصباح الحق
زمبابوے سے مقابلہ سخت تھا، ہر حالت میں جیت لازمی تھی: مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین ( مانیٹرنگ ڈیسک)جاری ورلڈ کپ میں  پہلی مرتبہ فتح حاصل کرنیوالے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اعتراف کیاہے کہ زمبابوے سے مقابلہ سخت تھااور ہم ہرحالت میں جیتناچاہتے تھے کیونکہ اِس میچ نے گرین شرٹس کے مستقبل کا فیصلہ کرنا تھا ۔ کپتان کے بیان پر سابق کرکٹرز اورکرکٹ شائقین مصباح الحق پر برس پڑے اور کہاکہ زمبابوے جیسی ٹیم سے سخت مقابلے کا بیان افسوسناک ہے ، زمبابوے اور پاکستان کی ٹیم کا کوئی جوڑ نہیں لیکن اس کے باوجود مقابلہ سخت بن گیا ۔
میچ جیتنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق کاکہناتھاکہ زمبابوے سے مقابلہ گرین شرٹس کو واپس بھیجنا یاآگے لے جانے والا تھا، یقین نہیں کرسکتے کہ کپتان کتنا خوش ہیں ، اگر ہار جاتے تو کھیل سے باہر ہوتے ۔اُن کاکہناتھاکہ پچ آسان نہیں تھی ، وہاں پہنچاتو محسوس ہواکہ ہٹ کرناآسان نہیں ،گرین شرٹس اگر250,260بنالیتی تو یہ بڑا ہد ف تھا، پاکستانی ٹیم میں پانچ باﺅلر شامل ہیں ، آج جس طرح باﺅلنگ ہوئی ، اُسی طرح فیلڈنگ بھی اچھی رہی ، جیت کا کریڈٹ فاسٹ باﺅلر زکو جاتاہے ۔ عرفان ایک ایساباﺅلر ہے جو پہلی مرتبہ سامنا کرنیوالوں کیلئے مشکل کھڑی کرسکتے ہیں ، بالخصوص آسٹریلیا کرکٹ میں وہ بہتر ہیں ۔
کپتان کاکہناتھاکہ بیٹنگ میں بہتری کے لیے ہمیں زیادہ محنت ، اچھا آغاز لینے کی ضرورت ہے ۔