ورلڈ کپ ،پول بی ،پاکستان زمبابوے کو ہرا کر ساتویں سے چھٹے نمبر پر آگیا
برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم زمبابوے کو شکست دینے کے بعد پول بی میں دو پوانٹس حاصل کرنے کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلے لیکن بد قسمتی سے کسی میں بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی لیکن آج کھیلنے جانے والے زمبابوے کیخلاف میچ میں فتح حاصل کر کے ایک نمبر اوپر آگئی ہے جبکہ یو اے ای کی ٹیم ساتویں نمبر پر آ گئی ہے اوروہ بھی ابھی تک ورلڈ کپ میں کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔پاکستان کو کواٹر فائنل کھیلنے کے لیے اگلے تین میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہو گی ۔