پیارکی انوکھی داستان ، وہ لڑکی جس پر پرندے بھی مہربان ہیں

پیارکی انوکھی داستان ، وہ لڑکی جس پر پرندے بھی مہربان ہیں
پیارکی انوکھی داستان ، وہ لڑکی جس پر پرندے بھی مہربان ہیں

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں سے انسانوں کا پیارکرناقدرتی بات ہے لیکن جانوروں یا پرندوںکاحدسے بڑھ کر خیال رکھیں تو وہ بھی اپنے پیارکا اظہار کرتے ہیں ، ایسی ہی ایک امریکی بچی ہے جس پر پرندے بھی مہربان ہیں اوراس کے لیے مختلف مقامات سے کھلونے اُٹھالاتے ہیں ۔

گابی نامی لڑکی کی پرندوں سے دوستی 2011ءمیں اتفاقاً شروع ہوئی ، وہ اپنے باغیچے میں کوو¿ں کو کھانا کھلاتی ہے اور وہ بدلے میں اس کے لیے تحفے لاتے ہیں۔آٹھ سالہ گابی مین کے گھر میں ایک ڈبہ ہے جس میں اس کی اب تک کی سب سے قیمتی جمع پونجی موجود ہے۔

لڑکی کاکہناہے کہ ’آپ اسے قریب سے دیکھ سکتے ہیں لیکن انہیں چھونانہیں ، یہ وہ تنبیہہ ہے جو وہ اکثر اپنے چھوٹے بھائی کو کرتی ہے۔اس ڈبے میں ایک قطار میں پلاسٹک کے لفافوں میں کئی چیزیں رکھی گئی ہیںجومختلف مقامات پر سے کوے اُٹھالائے ہیں ، ڈبوں میں ٹوٹابلب ، ساحل سمندر سے اُٹھائے گئے شیشے کے ٹکڑے ، چاندی کے رنگ کی بال، ایک سیاہ بٹن، ایک نیلا پیپر کلپ، ایک پیلا موتی، ایک گدلا فوم کا ٹکڑا اور کئی ایسی چیزیںموجودہیں جن میں سے پیشتر کچرا اور گندی ہیں۔ یہ چیزیں کسی بھی چھوٹی سی لڑکی کے لیے عجیب و غریب ذخیرہ ہوگا لیکن گابی کے لیے سونے سے بھی قیمتی ہیں۔

یہ چیزیں اس نے خود جمع نہیں کیں بلکہ یہ کوو¿ں کی جانب سے دیا گیا ایک تحفہ ہیں جن میں ایک دل کی شکل کا موتی بھی ہے۔

گابی نے بتایاکہ چاربرس کی عمر میں وہ عموماً کھانا گراتی تھیں، گاڑی سے نکلتی تو چکن نگٹس ان کی گود سے گرتے، کوے لپک کر اسے اٹھاتے، جلد ہی یہ کوے کھانے کے حصول کی امید لیے اسے تلاش کرنے لگے۔وہ بڑی ہوئی تو بس سٹیشن تک جاتے جاتے وہ اپنا کھانا ان کوو¿ں کے ساتھ بانٹنے لگی۔دوپہر ہوتے ہی کوے گابی کی بس کے گرد اکٹھے ہو جاتے تاکہ ان کے کھانے کا دور شروع ہو۔گابی کی ماں کبھی برا نہیں مناتیں کہ اس کے کھانے کا زیادہ تر حصہ کوو¿ں کی دعوت میں چلا جاتا ہے۔

گابی کی ماں لیزا کاکہناتھاکہ اُنہیں خوشی ہے کہ میرے بچے جانوروں کو پسند کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید :

تفریح -