اگر سستی ٹکٹ چاہتے ہیں تو ہفتے کے اس دن کبھی فلائٹ بک نہ کروائیں ،ماہرین نے اہم ترین راز بتا دیا

اگر سستی ٹکٹ چاہتے ہیں تو ہفتے کے اس دن کبھی فلائٹ بک نہ کروائیں ،ماہرین نے ...
اگر سستی ٹکٹ چاہتے ہیں تو ہفتے کے اس دن کبھی فلائٹ بک نہ کروائیں ،ماہرین نے اہم ترین راز بتا دیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)ہوائی سفر کے لئے سب سے زیادہ مسئلہ ٹکٹ کی بکنگ کا ہوتا ہے اور ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ سستی ٹکٹ مل جائے لیکن اگر غلط دن ٹکٹ بُک کی جائے تو آپ کو یہ کم از اکم 66فیصد مہنگی ملے گی۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہفتے کے کس دن ٹکٹیںانتہائی سستی ملتی ہیں۔

بے وفا جوڑ ے کوملی قدرت سے ایسی انوکھی سز اکہ پورے شہر میں تما شا ب

مشہور ویب سائیٹ کایک ( KAYAK.COM)کا کہنا ہے کہ آپ کو کم از کم ایک ہفتہ قبل ٹکٹ بک کرنی چاہیے اور کبھی بھی جمعہ یا ہفتے کے روز سفر نہیں کرنا چاہیے کہ ان دو دنوںمیں ٹکٹوں کی قیمت عام دنوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔کایک کی مینیجنگ ڈائریکٹر یو کے لویلا پھیرسن کا کہنا ہے کہ کاروباری لوگ ہفت کے دنوں میں سفر کرکے جمعہ کے دن واپسی کی کرتے ہیں جبکہ نوکری پیشہ افراد چھٹیاں لے کر ہفتے یا اتوار کو سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کی منزل کے حساب سے ٹکٹ کی بکنگ اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔اگر آپ یورپ کی جانب سفر کر رہے ہیں تو کم از کم ایک مہینہ قبل ٹکٹ بک کریں کہ اس طرح آپ کو 66فیصد کم قیمت ملنے کا چانس ہے۔اسی طرح اگر آپ امریکہ یا کینیڈا جا رہے ہیں تو دو ہفتہ قبل ٹکٹ بک کریں۔اگر آپ کا ارادہ ایشیاءکی جانب سفر کرنے اہے تو سات ماہ قبل ہی بکنگ کروا لیں،اسی طرح مشرق وسطیٰ کی جان سفر کے لئے ضروری ہے کہ پانچ ماہ پہلے ٹکٹ بک کریں۔

نرم دل خاتو ن نے 'آن لائن'محبت پر 14 کروڑ روپے لٹا دیے لیکن پھر۔۔۔

اسی طرح اگر آپ شمالی امریکہ کی جانب سفر کریں تو جانے کے کئے بد ھ کا دن اور واپسی کے لئے منگل کے دن کا انتخاب کریں۔ایشیاءکے لئے منگل کا دن جانے اور آنے کے لئے بہتر ہے۔یورپ کی جانب سفر درپیش ہو تو جمعرات کا دن جانے کے لئے اور اتوار کا دن واپسی کے لئے بہترین ہے۔مشرق وسطیٰ جانے کے لئے بدھ کا دن اور واپسی کے لئے پیر کا دن چُنیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -