بلدیاتی انتخابات کے بغیر کوئی جمہوریت نہیں،دھرنے نہ ہوتے تو پچھلے سال ہی استعفی دے دیتا:چوہدری سرور

بلدیاتی انتخابات کے بغیر کوئی جمہوریت نہیں،دھرنے نہ ہوتے تو پچھلے سال ہی ...
بلدیاتی انتخابات کے بغیر کوئی جمہوریت نہیں،دھرنے نہ ہوتے تو پچھلے سال ہی استعفی دے دیتا:چوہدری سرور

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں اگر دھرنے نہ ہوتے تو گورنر شپ سے پچھلے سال ہی مستعفی ہوجاتا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کاکہنا تھا کہ جمہوریت نام ہی اقتدار کی منتقلی کا ہے مگر وہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس میںبلدیاتی انتخابات نہ ہوںاور بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا400 ایم پی اے اور40000 ہزار کونسلرز کی حق تلفی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پچھلے سال ملک میں دھرنے نہ ہوتے تو وہ پچھلے سال اگست میں ہی استعفی دے دیتے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا فرینڈلی اپوزیشن سے ملک کو بہت نقصان ہوا لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ایک ماہ میں فنانس کمیشن بنا دیا جائے گا۔

کو رکمانڈر کراچی کی قومی ٹیم کو زمبابوے کیخلاف جیت پر مبارک باد

مزید :

قومی -