زمبابوے کیخلاف میچ میں "انڈے "پر آﺅٹ ہونے والے قومی ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی

زمبابوے کیخلاف میچ میں "انڈے "پر آﺅٹ ہونے والے قومی ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی
زمبابوے کیخلاف میچ میں

  

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی اور احمد شہزاد نے "انڈے "پر آﺅٹ ہو شائقین کرکٹ کی تمام امیدوں پر پانی پھیر ہی دیا تھا لیکن مصباح الحق اور وہاب ریاض نے قوم کو شرمندگی کے سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفرید ی اور احمد شہزاد کی مشترکہ سیلفی کے بعددونوں کھلاڑیوں میں ایک اور مشترکہ چیز سامنے آگئی ہے ،اور وہ ہے "انڈہ "دونوں کھلاڑی ہی آج زمبابوے کیخلاف میچ میں انڈے پر آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے اسی طر ح احمد شہزادویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں "انڈہ"توڑنے میں کامیاب توہوئے لیکن  صر ف1سکور کا "مجموعہ "ہی بنا سکے۔دوسری جانب سیلفی کے ماہر آفریدی بھی آج کے میچ میں نہ تو بیٹنگ میں سرخرو ہوسکے نہ ہی باولنگ میں "انڈا"توڑنے میں کامیاب ہوئے اور بغیر کوئی وکٹ لیے میدان سے نکل آئے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -