قومی ٹیم کے لیفٹ آرم باﺅلرز نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے لیفٹ آرم باﺅلرز نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
قومی ٹیم کے لیفٹ آرم باﺅلرز نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

لاہور ( ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2015 ءمیں قومی فاسٹ باﺅلرز نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ محمد عرفان ، وہاب ریاض اور راحت علی کی شکل میں تین لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلرز کو ایک ساتھ کھیلنے کا موقع دیا جبکہ تینوں نے مجموعی طور پر 9 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دنیائے کرکٹ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلرز نے 9 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ہو جبکہ یہ اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ہے۔یاد رہے زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے 20 رنز سے فتح حاصل کی ہے جبکہ 9 کھلاڑیوں کو لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلرز نے آﺅٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آﺅٹ ہو ئے جس کے بعد دنیائے کرکٹ کا یہ انوکھا ریکارڈ پاکستان کے حصے میں آ گیا۔

ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان

مزید :

Cricket World Cup 2015 -