ٹیم کی بیٹنگ لائن میں خرابیاں موجود ہیں ، آج کے میچ میں 235 رنز مشکل سے بنائے : مصباح الحق

ٹیم کی بیٹنگ لائن میں خرابیاں موجود ہیں ، آج کے میچ میں 235 رنز مشکل سے بنائے : ...
ٹیم کی بیٹنگ لائن میں خرابیاں موجود ہیں ، آج کے میچ میں 235 رنز مشکل سے بنائے : مصباح الحق

  

برسبین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) زمبابوے کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں خرابیاں موجود ہیں جبکہ ان خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آج کے میچ کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئی جبکہ ہم نے 235 رنز کا ہدف بڑی مشکل سے کھڑا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں وہاب ریاض نے بیٹنگ میں ان کا بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث ٹیم فتح حاصل کر سکی۔

ورلڈ کپ ،پول بی ،پاکستان زمبابوے کو ہرا کر ساتویں سے چھٹے نمبر پر آگیا

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے قدرے کمزور ٹیم تھی جبکہ آج کے میچ میں قومی ٹیم نے کم سے کم 25 سے 30 رنز کم بنائے تھے۔قومی ٹیم اگر 260 یا اس سے زیادہ کا ہدف دے دیتی تو میچ کا فیصلہ یک طرفہ ہوجاتا لیکن پھر بھی ہمارے باﺅلرز کی وجہ سے کامیابی آسان ہو گئی۔اگلے میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اگلا میچ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہے جبکہ ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ اس میچ میں بھی فتح حاصل کی جائے جبکہ ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے میچ کے لیے موسم سمیت بچ کی صورتحال سمیت تمام امور پر غور کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیئے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -اہم خبریں -