کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر کے نیا پاکستان بنائیں گے : شاہ محمود قریشی

کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر کے نیا پاکستان بنائیں گے : شاہ محمود قریشی
کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر کے نیا پاکستان بنائیں گے : شاہ محمود قریشی

  

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سیاست میں سودے بازی کی مخالف ہے جبکہ کرپٹ سیاست دانوں کو مسترد کر کے نیا پاکستان بنے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت خوشی سے نہیں بلکہ احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے باہر بیٹھی ہوئی ہے ۔اگر آج آزادانہ جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے تو وہ کل اسمبلیوں میں واپس چلے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن 2013 ءمیں ریکارڈ دھاندلی ہوئی تھی جبکہ اس کی تحقیقات کے لیے ان کی جماعت نے آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہمارے ملک میں آزاد جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا؟ قومی ایکشن پلان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کا اہم اور بڑا مسئلہ ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے بغیر کوئی جمہوریت نہیں،دھرنے نہ ہوتے تو پچھلے سال ہی استعفی دے دیتا:چوہدری سرور

مزید :

ملتان -اہم خبریں -