اے آر وائی نیوز کے سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو ہتک عزت کانوٹس،معافی مانگی جائے:شجاعت عظیم

اے آر وائی نیوز کے سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو ہتک عزت کانوٹس،معافی مانگی ...
 اے آر وائی نیوز کے سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو ہتک عزت کانوٹس،معافی مانگی جائے:شجاعت عظیم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے اے آروائی کے صدر سلمان اقبال اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نو ٹس بھجوا دیا ہے جس میں الزامات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنے 5 اور 20 فروری کے پروگرام میں الزام لگایا تھا کہ شجاعت عظیم نے پی آئی اے کا ایک طیارہ اپنی بیٹی کی کمپنی کو بیچا ہے جس پر شجاعت عظیم نے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے ۔نو ٹس کے متن کے مطابق کیپٹن شجاعت کی بیٹی 16 سال کی ہے اور وہ ابھی سکول جاتی ہے اس کی کوئی کمپنی نہیں ہے۔شجاعت عظیم کا نوٹس میں کہنا تھا کہ پی آئی اے نے نہ تو کوئی طیارہ بیچا اور نہ وہ اس کے مجاز ہیں ۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اے آر وائی نیوزکے اینکر پرسن اور صدر کی طرف سے لگائے جانے والے توہین آمیز الزامات واپس لیے جائیں اور سرعام معافی مانگی جائے اگر 14 دن میں معافی نہ مانگی گئی تو 50 کروڑ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

تاوان کیلئے لڑکیاں اغوا کرنیوالے میاں بیوی گرفتار، کنیئرڈ کالج کی طالبہ بازیاب

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -