بھارتی ہوٹل کا کمرہ ، ایک امریکی خاتون ،دو عرب باشندے اور پھر۔۔۔

بھارتی ہوٹل کا کمرہ ، ایک امریکی خاتون ،دو عرب باشندے اور پھر۔۔۔
بھارتی ہوٹل کا کمرہ ، ایک امریکی خاتون ،دو عرب باشندے اور پھر۔۔۔

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک نیوز رپورٹ کے مطابق ایک 52 سالہ امریکی خاتون 22 فروری کو ممبئی پہنچی اور تاجل محل ہوٹل میں کمرہ حاصل کرلیا۔ یہیں اس کی ملاقات 24 سالہ اومانی باشندے محمد ایچ (پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا) سے ہوئی۔ دونوں نے اپنے فون نمبرز ایک دوسرے کو دئیے، جس کے بعد ان کی میسجنگ پر گفتگو شروع ہوگئی۔ پھر بدھ کی رات خاتون نے اومانی شہری کو ”مشروبات“ کیلئے اپنے کمرے میں بلایا۔ کچھ دیر اکٹھے بیٹھنے کے بعد خاتون کو واش روم استعمال کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، تاہم جب وہ واش روم سے واپس کمرے میں آئی تو دیکھتی ہے کہ ایک اور آدمی بھی وہاں موجود ہے۔

عرب بیوی نے مذاق مذاق میں بیچارے شوہر کی جان لے لی

بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا نام فہد ہے، 44 سالہ فہد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اومانی باشندہ کمرے سے نکل گیا، جب خاتون نے سعودی شہری سے بھی کمرے سے جانے کو کہا تو اس نے جانے کی بجائے خاتون کو پکڑلیا۔ اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور کمرے سے نکلنے میں کامیاب بھی ہوگئی لیکن فہد نامی شخص اسے گھسیٹ کر کمرے میں لے آیا۔ وہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں مصروف تھا کہ ہنگامے کی خبر ہوٹل کے سیکیورٹی عملے کو ہوگئی اور وہ موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں آدمی اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -