سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق نے سلما ن خان کو ہسپتال جانے پر مجبور کر دیا

سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق نے سلما ن خان کو ہسپتال جانے پر مجبور کر دیا
سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق نے سلما ن خان کو ہسپتال جانے پر مجبور کر دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق کے بعد سلمان خان کو بھی اپنی صحت کی فکر پڑ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران فلم کی ہیروئن سونم کپور کو طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں چارٹر طیاے کے ذریعے ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق سلمان کے ٹرینر کو بھی سوائن فلو ہو گیا ہے جس نے سلما ن کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور سلما ن خان کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ہسپتال جا کر اپنے ٹیسٹ کر وائیں ۔

کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر کے نیا پاکستان بنائیں گے : شاہ محمود قریشی

مزید :

تفریح -