سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ، تحریک انصاف نے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس بھجوا دیا

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ، تحریک انصاف نے ایم پی اے کو شو کاز ...
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ، تحریک انصاف نے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس بھجوا دیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کو ایم مرتبہ پھر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ان کی جماعت کے ایم پی اے جاوید نسیم کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ترجمان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں انہوں نے نوٹس کا جواب نہ دیا تو انہیں پارٹی سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ جاوید نسیم پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ انہیں سینیٹ الیکشن میں پارٹی کی سپورٹ نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیاہے۔

اے آر وائی نیوز کے سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو ہتک عزت کانوٹس،معافی مانگی جائے:شجاعت عظیم

یاد رہے اس سے قبل جاوید نسیم اکتوبر 2014 ءمیں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ایم پی اے اے جاوید نسیم کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی رکنیت معطل بھی کی گئی تھی لیکن اب پھر جاوید نسیم کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر انہیں ایک مرتبہ پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -